اسلام آباد(این این آئی)مصنف، شاعر و ڈراما ساز خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر وہ عمران خان کو پسند کرتے ہیں، لڑکے اور لڑکی میں دوستی نہیں ہوتی، یہ سفید جھوٹ ہے،خواتین ڈراما ساز خواتین کے کرداروں کو بدنام کر رہی ہیں، اب پاکستان میں ناجائز تعلقات پر ڈرامے نہیں بن رہے۔ایک انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر نے پاکستانی ڈراموں اور اپنے مستقبل سے متعلق باتیں کیں اور خواتین ڈراما سازوں کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوںنے کہا کہ اس وقت ساس، بہو اور نند کی لڑائیوں کے جتنے بھی ڈرامے بن رہے ہیں، ان میں سے 99 فیصد سے زائد ڈرامے خواتین ڈراما ساز لکھ رہی ہیں۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ خواتین ڈراما ساز خواتین کے کرداروں کو بدنام کر رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ اب پاکستان میں ناجائز تعلقات پر ڈرامے نہیں بن رہے، ایک وقت تھا جب اس موضوع کا ٹرینڈ سامنے آیا تو اس پر ڈرامے بنے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سرعام کہ رہے ہیں کہ لڑکے اور لڑکی میں کوئی دوستی نہیں ہوتی، بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کا ناٹک سفید دنیا کا سفید جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکوں کی دوستی کی وجہ سے ہی آج عشق سستا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں بوائے فرینڈز اور گرل فرینڈز کے رشتے میں رہتی ہیں وہ 35 سے 40 سال کی عمر میں دیواروں سے ٹکریں مارتی ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ جو لڑکی کرکٹر بابر اعظم پر الزامات لگا رہی ہے، وہ اس کے ساتھ 10 سال تک تعلقات میں رہی اور اب وہ الزامات لگا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں بابر اعظم پر الزامات لگانے والی لڑکی جھوٹی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک ٹی وی چینل سے ان کے مذاکرات چل رہے ہیں اور وہ ممکنہ طور پر سیاسی اینکر کے طور پر اسکرین پر دکھائی دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہیں سیاست میں آنے یا نہ آنے کا ابھی کوئی علم نہیں، تاہم ذاتی طور پر وہ عمران خان کو پسند کرتے ہیں
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...