ممبئی (این این آئی) ملیالم فلموں کے اداکار انیل نیڈو منگڈ کیرالہ میں ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے وہاں گئے ہوئے تھے۔ نیڈومنگڈ فلم کی شوٹنگ کیلئے تھوڈو پوزا میں تھے، فلم میں مرکزی کردار جو جو جارج نبھار ہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 48 سالہ انیل کا شمار فلم نگری کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا تھا اور وہ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انیل فلم کی شوٹنگ کیلئے کیرالہ کے علاقے تھوڈو پوزہ میں واقع ڈیم ملنکارا گئے تھے جہاں شوٹنگ کے بعد دوستوں کے ہمراہ نہانے گئے۔آنجہانی اداکار نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور پھر واپس نہ آسکے بعد ازاں دوستوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے 30 منٹ بعد ان کی لاش نکالی گئی۔اداکار کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تاہم بعد میں ٹی وی اینکر بن گئے، لیکن کچھ عرصہ بعد ہی وہ فلموں میں جلوہ گر ہونے لگے۔
مقبول خبریں
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...