ممبئی (این این آئی) بھارت کی معروف گلوکارہ کانیکا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ کووڈ19 تنازع کے بعد اْن کے بچوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں، بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ اب میرا کیریئر ختم ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2020ء میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی شخصیت کانیکا کپور کا مارچ میں لندن سے واپسی پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا جس کے بعد لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کانیکا کپور نے اپنے دورہ برطانیہ سے واپسی پر لکھنؤ کے تاج ہوٹل میں پارٹی میں شرکت کی تھی جبکہ قرنطینہ میں وقت بھی نہیں گزارا تھا، جس پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھاجس پر گلوکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ،اس حوالے سے کانیکا کپور نے اپنی زبان کھول دی ہے اور بڑے اہم انکشافات کیے ہیں۔ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے بتایا کہ وہ دور میرے اور خاندان کیلئے مشکل ترین تھا کیونکہ ہمیں نہیں معلوم تھا ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے جبکہ میڈیا اور عوام ہمارے خلاف ہوگئے تھے۔کانیکا کپور نے کہا کہ جب لندن سے واپس آئی تو قرنطینہ میں رہنے کا کوئی قانون نہیں تھا 16 مارچ کے بعد بخار ہوا تو چیک اپ کروایا جس میں مجھے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی مگر مجھ پر الزام لگا کہ میں نے ائیرپورٹ پر اپنا چیک اپ نہیں کروایا۔ گلوکارہ نے کہا کہ اس دوران مجھے، میرے بچوں اور خاندان کو قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور ہم سب پریشان و خوفزدہ تھے، کوئی کہہ رہا تھا مجھے مر جانا چاہیے تو کوئی کہہ رہا تھا کہ کیرئیر ختم ہوگیا، ان سب چیزوں نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھا دیا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...