نیو یارک (این این آئی) مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن (دی راک) نے کرسمس کے حوالے سے ایسا کام کیا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے مداح ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈوین جانسن سے ایک شخص جو کہ کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے پیسوں کی تنگی کا شکار تھا، اس نے انٹرنیٹ کے ذریعے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو کرسمس پر تحفہ دینے کے لئے اپنی تمام پسندیدہ چیزیں بیچنا چاہتا ہے، اس کے لئے اس کی مدد کی جائے،جس کے بعد ایک ویڈیو میں ڈوین جانسن نے اس شخص کی بیچنے کے غرض سے پیش کی گئیں تمام چیزیں خریدنے کا اعلان کردیا۔ڈوین جانسن نے کہا کہ وہ ان کے بچوں کا بھی خیال رکھیں گے جبکہ انہوں نے اس شخص کو اپنی فلم کے سیٹ پر آنے کی دعوت بھی دی۔ایبل نامی شخص نے ڈوین جانسن کی جانب سے کی جانے والی مدد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...