کراچی (این این آئی) صنم جنگ بیٹی سمیت کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی دوسری کی لہر کا شکار ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور اْن کی بیٹی نے اس عالمی وبا کو شکست دے دی ہے۔اس ضمن میں صنم جنگ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں جھولے سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔صنم جنگ نے مذکورہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘الحمد اللہ میں اور میری بیٹی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔’اداکارہ نے لکھا کہ ‘میں اْن تمام لوگوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے میری بیٹی اور میری جلد صحتیابی کے لیے دْعائیں کیں۔’اْنہوں نے لکھا کہ ‘میں اس پوسٹ کے ذریعے آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ اب ہم مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔’صنم جنگ نے یہ بھی لکھا کہ ‘قرنطینہ کے دوران مجھے بہت سارے پیغامات اور فون آئے جس کیلئے ایک بار آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔’اْنہوں نے لکھا کہ ‘جس طرح آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں بالکل اْسی طرح میں بھی اپنے چاہنے والوں سے بہت محبت کرتی ہوں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...