اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر مشاہداللہ خان علالت کے باعث کئی روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ڈاکٹرز نے مشاہداللہ خان کی بیماری کی تشخیص کے لیے متعدد ٹیسٹ کیے ہیں ،مشاہداللہ خان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے ۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ مجھے کرونا ہوتا تو بہت جلد تشخیص ہوجاتی،کرونا کے مریضوں کو تو الگ رکھا جاتا ہے۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ مجھے کرونا نہیں ہے ، رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ سوشل میڈیا اور میڈیا پر زیر گردش میری تصویر ایک سال پرانی ہے۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ بیماری کی تشخیص کے لیے میرے مختلف ٹیسٹ ہورہے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابھی Biopsy سمیت میرے متعدد ٹیسٹ ہوں گے،پانچ چھ روز میں بیماری کی نوعیت کا معلوم ہوسکے گا،اللہ خیر کرے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...