ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ کروڑوں روپے تک بڑھا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے لاک ڈاؤن کے دوران فلموں میں کام کا معاوضہ دگنا کر دیا ہے اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے اپنا معاوضہ 98 کروڑ بھارتی روپے سے بڑھا کر108 کروڑ بھارتی روپے کیا ہے تاہم انہوں نے 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم کا معاوضہ 117 کروڑ بھارتی روپے وصول کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اکشے نے 2022 میں فلموں میں کام کا معاوضہ اس سے بھی دگنا کرتے ہوئے 135 کروڑ بھارتی روپے کردیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اکشے کمار کو ان کے دوست پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم میں کاسٹ کیا ہے اور اداکار نے انہیں معاوضے میں 20 فیصد رعایت دی ہے۔خیال رہے کہ اکشے کمار سال میں کم از کم 3 سے 4 فلمیں کرتے ہیں اور تقریباً سب ہی باکس آفس پر کمائی کرلیتی ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...