مولانا محمد خان شیرانی کا جے یو آئی پاکستان کو مولانا فضل الرحمن گروپ سے الگ کر نے کااعلان

0
652

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ناراض رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے جے یو آئی پاکستان کو مولانا فضل الرحمن گروپ سے الگ کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم جے یو آئی (ف)گروپ کا حصہ نہیں رہے ، ہم ہمیشہ جمعیت علمائے اسلام کے دستور کے مطابق رکن رہے اور رہیں گے، مولانا قمر الدین نے پارٹی کیلئے قلم کا نشان لینے کی درخواست بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے ،ساتھیوں سے پارٹی میں دعوت کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ،کسی ساتھی کو کسی بھی کام پر مجبور نہیں کیا جائیگا ،ہمارے بارے جو کچھ بھی کہا جائے گا ہم جواب نہیں دیں گے،ان کو تنہا کرنا ہماری پالیسی ہوگی، فضل الرحمن گروپ ہمیں کسی پروگرام میں دعوت دے گا تو ضرور شریک ہونگے ، ہم بھی اپنے پروگراموں میں دعوت دینگے ، منفی رویہ اختیار نہیں کرینگے ۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام معاملات ساتھیوں کے سامنے رکھے ہیں،اجلا س میں 2002کے بعد سے لیکر 2018تک مختلف نوٹیفیکیشن کا جائزہ لیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ اب کوئی شک نہیں رہا کہ جے یو آئی (ف )کا گروپ بن چکا ہے ،اب ہمارے ساتھی جے یو آئی (ف )گروپ کا حصہ نہیں رہے،مولانا قمر الدین نے پارٹی کیلئے قلم کا نشان لینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری آئندہ پالیسی کے تین پہلو ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کیا کرنا ہے؟رکنیت سازی کیسے کرنی ہے ؟سات بنیادی اصولوں پر چلیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ساتھی قرآن و سنت کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔انہوں نے کہاکہ دعوت کا سلسلہ ساتھیوں سے جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کسی ساتھی کو کسی بھی کام پر مجبور نہیں کیا جائے گا،ہر ساتھی کو ترغیب کا راستہ اختیار کرنے کا کہا جائے گا،ہر ساتھی اپنے علم کے مطابق چلے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام ساتھیوں کو ترغیب دلائیں گے جماعت کے اداروں سے رابطہ نہ توڑیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بارے جو کچھ بھی کہا جائے گا ہم جواب نہیں دیں گے،ان کو تنہا کرنا ہماری پالیسی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سچ بولنا ہماری پالیسی ہوگی،آپس میں ہر صورت کارکنان رابطہ رکھیں گے انہوں نے کہاکہ اگر فضل الرحمن گروپ ہمیں دعوت دے گا تو ہم ضرور شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس شرط پر شریک ہوں گے کہ اس پروگرام کے نظم کے لوگ یقین دلائیں گے کہ کوئی روکے گا نہیں ،جب روکا جائے گا یا ہمارے کارکنان شریک ہوں گے تو نعرے لگیں گے ،ہم اپنے پروگراموں میں انہیں بلائیں گے،ہم اپنے پروگرام میں منفی رویہ اختیار نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ انتشار کو وحدت میں بدلا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی عمومی جے یو آئی پاکستان اور جے یو آئی ف کے نوٹیفکیشن منسوخ کرے،دونوں نوٹیفکیشن اگر منسوخ ہوں تو پھر ان کو صوبوں کو دیا جائے۔