وفاقی کابینہ کی وزارت داخلہ کو مفتی کفایت اللہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

0
229

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کو مفتی کفایت اللہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے مفتی کفایت اللہ کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے پر اتفاق کرلیا گیا اور وزارت داخلہ کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے مفتی کفایت اللہ کے شر انگیزی سے متعلق بیانات تفصیلی بریفنگ دے دی ہے۔وزارت داخلہ کو ہدایت کے بعد وزارت داخلہ نے مقدمہ درج کرنے کی منظوری دے دی ہے۔