اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کے پیچھے 100 فیصد عمران خان کے مقاصد ہیںلیکن کوئی بات نہیں اوپر والا دیکھ رہا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے لیکن ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ دو ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے اور نوازشریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب سے نواز شریف نااہل ہوئے ہم سب کویہی کہاجارہاہے کہ نوازشریف کو چھوڑدیں تو کیس ختم کردیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے 100 فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں لیکن کوئی بات نہیں اوپر والا دیکھ رہا ہے، اب بہت کیس چلیں گے ، نیب کا قانون اب ایسا ہی رہے گا، میری گرفتاری کے پیچھے جس کا ہاتھ ہے بتا دیا ہے۔
مقبول خبریں
ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے،...
لاہور(این این آئی)ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے...
ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو...
نئی دہلی (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں...
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ...
غیرقانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش پر50 ہزار افراد کے پاسپورٹ...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر ایران...
11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی کے...
اسلام آباد (این این آئی)مہنگے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی جانب سے بجلی ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اور...