واشنگٹن(این این آئی)نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو ویکسین کی تقسیم پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، کورونا وائرس کی نئی قسم امریکا بھی پہنچ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ولمنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ویکسین کی تقسیم کی رفتار انتہائی سست ہے، آنے والے دنوں میں امریکی قوم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ادھر ریاست کولوراڈو میں کورونا وائرس کے نئی قسم کے مریض کی تصدیق ہو گئی ہے، متاثرہ شخص کو الگ تھلگ کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ مریض نے حال ہی میں کوئی سفر نہیں کیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
٭٭٭٭