اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پرعمل پیراہیں، ذاتی مفادات کیلئے بنائی گئی پی ڈی ایم کے غبارے سے پہلے ہی ہوانکل چکی ہے،پیپلزپارٹی کے باؤنسرسے(ن)لیگ اورمولانا فضل الرحمان کے حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے خواب چکناچور ہوگئے ہیں۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈیپرعمل پیراہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افرادوزیراعظم کے دل کے انتہائی قریب ہیں،حکومت کی جانب سے پناہ گاہوں اورلنگرخانوں کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کہ”کوئی بھوک سے نہیں مرے گا”پر عملدرآمد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے باؤنسرسے(ن)لیگ اورمولانا فضل الرحمان کے حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے خواب چکناچورہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے بنائی گئی پی ڈی ایم کے غبارے سے پہلے ہی ہوانکل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اورمریم نوازسیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں،انکی سیاسی بے روزگاری میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع ہوچکی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...