اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سال 2021کو ”ووٹ چور حکومت سے نجات کا سال” قرار دتے ہوئے کہاہے کہ 2018 میں ”تباہی کا سونامی” لایاگیا، 2021 اس کی ”تباہی” کا سال ہے ،2020 کا سال عوام کا آٹا چینی ، بجلی ، گیس دوائی چوری کا سال تھا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کا 2020 میں عوام کو نوکریاں اور ریلیف دینے کا وعدہ بھی جھوٹ نکلا ،عمران صاحب کا تبدیلی کا سال بدترین تباہی ، بربادی، مہنگائی ، بدامنی، بدخبری اور بدحالی کا سال ثابت ہوا ،عمران صاحب آپ نے 2020 کو خوشیوں کا سال کہاتھا، یہ تو قوم کے لئے غم ،فکراور ماتم کا سال ثابت ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ 2020 عمران صاحب کے لئے نفع مند نکلا، غیرقانونی گھر ریگولرائز، زمان پارک کا گھر دوبارہ تعمیر کرالیا ،2020 میں عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، ایل این جی سب لوٹ لیاگیا،2020 عمران صاحب کے اے ٹی ایمز کے لئے خوب کمائی کا سال تھا ،2020 مریضوں، طالب علموں، بیواوں یتیموں مزدوروں کے لئے بدخبری کا سال تھا، انہیں آنسووں کی سوغات ملی ۔ انہوںنے کہاکہ ?2020 عمران صاحب اور اے ٹی ایمز کے لئے سنہری سال تھا، اربوں روپے قوم سے لوٹ لئے گئے اور نیب فیس دیکھتا رہا ،2020 میں بھی عوام کو ایک کروڑ نوکریوں میں سے ایک نئی نوکری، پچاس لاکھ میں سے ایک گھر نہ مل سکا ۔ ترجمان (ن)لیگ نے کہاکہ 2020 معیشت، برآمدات، تاجر صنعتکار پر بھی بھاری گزرا، حکومتی خرچے بڑھ گئے ،2020 پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لئے تباہ کن ثابت ہوا، پاکستانی کے دیرینہ دوست ناراض ہوئے ،2020پاکستان کی شہہ رگ کشمیرکے لئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث رہا، نااہل، نالائق اور کرپٹ جعلی حکومت کچھ نہ کرسکی،2021عوام دشمن ظالم ووٹ چور مافیا کے خاتمے اور عوامی اقتدار کی بحالی کا سال ہے،
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...