کراچی (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے سٹیل بارز کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھنے کیلئے حکومت کے اعلی عہدیداروں اور نجی شعبے پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر صنعت صنعت حماد اظہر، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو جاوید غنی، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نجی شعبے کے لوگوں پر مشتمل کمیٹی کو قابل عمل حل پیش کرنے کی ہدایت کی۔یہ فیصلہ ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا جس میں بلڈرز اور ڈیولپرز نے بھی شرکت کی تھی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے کمیٹی کو سٹیل بارز کی مقامی پیداوار، صارفین کی دلچسپی اور حکومت کے ریوبیو پر اثرات سے متعلق تفصیلی تحقیقاتی تجزیئے کے بعد سٹیل بارز کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر حکمت عملی تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...