کامیابی کیلئے کسی بھی کام کو اپنا مقصد بنانا پڑتا ہے ‘صباقمر

0
247

لاہور( این این آئی ) ناموراداکار ہ صباقمر نے کہا ہے کہ جب تک آ پ کسی کام کو اپنا مقصد نہ بنائیں کامیابی کے جھنڈے نہیں گاڑھے جا سکتے ،بڑااداکاربننے سے پہلے اچھا اداکار بننے کوشش کرنی چاہیے ،کسی بھی شعبے میں ہر شخص کو محبتوں کے ساتھ سازش کرنے والوں کا سامنا بھی ہوتا ہے اورمیں بھی اسی دنیا کا حصہ ہوں۔ ایک انٹر ویو میں صبا قمر نے کہا کہ آج جو نئے چہرے شوبز کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوپر پہنچنا چاہتے ہیں ،کامیابی کی خواہش کرنا اور آنکھوں میں اس کے خواب سجانا ہرگز بری بات نہیں لیکن اس کے لئے سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے تب جا کر ان خوابوں کو تعبیر ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب ماڈلنگ کا آغازکیا تھا تو میر بالکل بھی چھوٹی یا بڑی سکرین کی طرف رجحان نہیں تھالیکن قسمت مجھے اس شعبے میں بھی لے آئی اور پھر میں نے کامیابی کو اپنا مقصد بنا لیا اور اس میں کامیاب بھی رہی ۔