کراچی(این این آئی) مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ مداح مجھے پسند کریں یا نہ کریں لیکن بد دعائیں نہ دیا کریں۔مارننگ شومیزبان ندا یاسرنے انٹرویو کے دوران کہا کہ اداکاری وہ اس لیے نہیں کررہی ہیں کیونکہ وہ مارننگ شومیزبان ہونے کے باعث اپنے بچوں اور گھر کو زیادہ وقت دے سکتی ہیں۔ ندا نے کہا کہ آج تک سیکھ رہی ہوں شروع میں میزبانی سے متعلق کچھ نہیں معلوم تھا۔ اداکاری کے مقابلے میں میزبانی آسان ہوتی ہے، یہاں اسکرپٹ نہیں پڑھنا ہوتا، آپ جیسے ہوتے ہو ویسے ہی نظر آتے ہو، اچھا میزبان وہی ہے جو مہمانوں سے باتیں نکلوانے کا ہنر جانتا ہو۔ندا نے کہا کہ وہ پاکستانی ڈراموں کی مداح ہیں، ہمارے ڈرامے آج بھی بہت اچھے ہیں اوربھارتی آج بھی ہمارے ڈرامے کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ میں اپنے شوہرکی ہدایتکاری میں بننے والے ڈراموں میں کام کرنا چاہوں گی کیونکہ اس سے ایک فائدہ یہ ہوگا کہ شوہر بچوں کی مصروفیت کو مد نطررکھتے ہوئے کام لیں گے۔ فلموں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں بننے والی فلمیں اچھی ہیں اور بہت بہترین ہدایتکاربھی ہیں جواچھی فلمیں بنانا جانتے ہیں، انہیں آگے آنا چاہیے۔ندا یاسر نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے وہ خواتین میں آگاہی پیدا کرنا چاہتی ہیں جو مختلف شعبوں سے وابستہ ہوتی ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اور میری باتیں خواتین کے لیے متاثر کن ہوں۔ خواتین میرا پروگرام بہت پسند کرتی ہیں ورنہ وہ اب تک بند ہوجاتا۔ ہر کسی کو پسند نہ پسند کا اختیار ہے لیکن اکثر اوقات لوگ اس حد تک پہنچ جاتے ہیں کہ گالیاں اور بد دعائیں دیتے ہیں، مداح پسند کریں یا نہ کریں لیکن بد دعائیں نہ دیا کریں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...