اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی ہے ،عمران خان کی بات مودی کی جیت اور 3 حصوں میں کشمیر کو تقسیم کرنے کا فارمولا سب کے سامنے ہے ، پانچ فروری کو کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرینگے ،چھ جنوری کو بنوں اور تیرہ جنوری کو لورالائی میں ریلی نکالی جائیگی ، پی ڈی ایم کی قیادت شرکت کریگی ،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کے گھر پر چھاپہ مارا ،نیب انصاف کا ادارہ نہیں، احتساب کا ادارہ نہیں انتقامی ادارہ ہے، اپنی بات پر قائم ہوں،پہلے ہم 15 لاکھ لائے تھے اب ہم 25 لاکھ لوگ اسلام آباد لائینگے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ جے یو آئی صوبہ اسلام آباد کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کا مقصد 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کو التوا کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرنا ہے ،اس مظاہرے کو کامیاب بنانے اور حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اجلاس بلایا گیا ۔ انہوں نے بتایاکہ پی ڈی ایم فیصلے کے مطابق 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا ،اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے جے یو آئی ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سمیت 5 فروری کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ مل کر یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے ،ہمارے حکمرانوں نے بغیر کسی جھگڑے کے کشمیر کو بھارت کے حوالے کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بات مودی کی جیت اور 3 حصوں میں کشمیر کو تقسیم کرنے کا فارمولا سب کے سامنے ہے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...