اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پروہیبٹڈ فنڈنگ ہوئی جس میں کسی ملٹی نیشنل یا کسی غیر ملکی ایجنسی اور غیر ملکی لوگوں سے پیسے وصول ہوتے ہیں،حلال اور حرام کی روزی میں فرق ختم ہوگیا ہے اور اس کلچر کی روح رواں ماضی کی حکومتیں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستا مسلم لیگ (ن) کا کردار کلیدی تھی جس میں مولانا فضل الرحمن بھی تھے، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو صادق و امین قرار دیا ، فارن فنڈنگ کی تعریف بھی طے ہوئی ،پی ٹی آئی نے اپنے تمام سرٹیفائیڈ اکاوئنٹس جمع کرادئیے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پارلیمانی سیکرٹیر فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاست اور پیسے کا کلچر بن گیا ہے وہ ان حکومتوں کی مہربانی ہے جنہوں نے اس ملک کے اخلاقی ڈھانچے کا تہس نہس کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ زندگی کے ہر شعبے میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دیا اور اتنا عام کردیا جس سے ہمارے اداروں اور سیاست میں جو روایات اور معیار تھا اس کو تبدیل کردیا اور آج ہم اس نہج پر ہیں کہ کرپشن کو کوئی کرپشن نہیں سمجھتا۔انہوں نے کہا کہ حلال اور حرام کی روزی میں فرق ختم ہوگیا ہے اور اس کلچر کی روح رواں ماضی کی حکومتیں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستا مسلم لیگ (ن) کا کردار کلیدی تھی اور مولانا فضل الرحمٰن بھی تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سارے وہ لوگ ہیں جو اپنی سیاست کو تبدیل کردیا جو ملک اور عوام کی بہتری کی سرگرمی تھی جس کو انہوں نے کاروبار میں تبدیل کیا اور سیاست کو کاروبار کا ذریعہ بنایا، پھر وزیراعظم سے نیچے وزیر تک ایک ترتیب سے قوم کا اخلاقی معیار تار تار کر دیا۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں سیاسی جماعتوں کو چلانے کے لیے فنڈنگ کی ضرورت ہوتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آنے سے پہلے پی پی پی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتیں جس میں مولانافضل الرحمٰن بھی شامل ہوا، ان کا طریقہ کار مختلف ذرائع سے بڑے عطیات لینا تھا۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے گروپس کچھ کریمنل، مافیاز کے سربراہ، قبضہ مافیا اور ہر قسم کے کاروبار میں شامل لوگوں سے عطیات لیتے تھے اور ان اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کے لیے بھی استعمال کرتے تھے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...