ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ملک اورعالمی سطح پراعتدال پسندانہ سوچ کو فروغ دینے کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجام دینے کے صلے میںایوارڈ برائے اعتدال حاصل کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے بتایا کہ وزرا کونسل کے رکن اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کوھجری سال 1441ھ کا ایوارڈ برائے اعتدال سے نوازا گیا ہے۔شہزادہ خالد الفیصل نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں شاہ عبدالعزیز یونی ورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقعے پر ایوارڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے وائس چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان الیوبی اور اعتدال انسٹیٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر حسن یحیی المناخرہ بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب میں شہزادہ الفیصل نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ اعتدال ایوارڈ کے چوتھے سال یعنی 2020 کو یہ ایوارڈ وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کو دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ عادل الجبیر کی اعتدال پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عادل الجبیر نے دنیا بھر میں سعودی عرب کی اعتدال پسندانہ اور رواداری کی سوچ کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...