زلمے خلیل طالبان اور افغان حکومت کے وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرینگے

0
261

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ سابق امریکی سفارت کار زلمے خلیل زاد، جنہوں نے گزشتہ برس معاہدے پر بات چیت کی تھی، وہ قطر واپس جارہے ہیں جہاں وہ طالبان اور افغان حکومت کے وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں محکمہ خارجہ نے کہاکہ زلمے خلیل زاد تشدد میں فوری طور پر نمایاں کمی اور جنگ بندی کے لیے سیاسی روڈ میپ اور اقتدار میں شیئرنگ سے متعلق سمجھوتہ کریں گے۔خیال رہے کہ افغان طالبان نے پینٹاگون کی جانب سے تقریبا 2 ہزار امریکی فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے جس سے ملک میں جاری طویل تنازع کے خاتمے میں مدد ملے گی۔طالبان کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی بیرونی فورسز واپس چلی جائیں گی اس قدر ہی جلد جنگ کا خاتمہ ہوگا۔