ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت تجارت نے عوام کو غیر قانونی کاروبار سے نجات دلانے کی غرض سے تجارتی جعل سازی اور دھوکا دہی کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ تجارتی جعل سازی اور دھوکا دہی کے علاوہ سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کی اطلاع دینے والے کو جرمانے کی رقم میں سے انعام دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھوکا دہی اور جعل سازی کی نوعیت کے اعتبار سے انعامی رقم کا تعین کیا جاتا ہے۔ کسی کاروباری ادارے میں غیر معیاری اشیا کی فروخت، زائد المیعاد یا انسانی استعمال کے لیے مضر چیز کی اطلاع دینے پر جرمانے کی کل رقم میں سے 25 فی صد اطلاع دہندہ کو ملے گی۔ یہ انعامی رقم عدالت کی طرف سے حتمی فیصلہ سنانے کے بعد دی جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اطلاعات کی دوسری قسم غیر قانونی یا سعودی شہریوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار سے متعلق ہے۔ اس قسم کی اطلاعات دینے والوں کو جرمانے کی کل رقم میں سے 30 فی صد انعام دیا جائے گا۔ یہ انعامی رقم عدالت کے حتمی فیصلے کے بعد دی جائے گی۔عبد الرحمن الحسین نے کہا کہ آخری صارف نگراں اداروں کی آنکھ ہے جس سے وہ تجارتی ماحول کو دیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت تجارت نے گذشتہ دنوں اطلاعات دینے والے 19 شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ایک لاکھ 23 ہزار ریال کے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...