اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ سے متعلق واضح کیا ہے کہ سانحہ مچھ میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے کابینہ اجلاس کے دوران ہزارہ برادری سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ مظاہرین کے 8 میں سے 7 مطالبات تسلیم کر رہے ہیں، بلوچستان اسمبلی کے استعفوں کا ہم سے تعلق نہیں۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ مچھ کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سانحہ مچھ میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔کابینہ کے اجلاس کے دوران مہنگائی پر بھی گفتگو ہوئی، وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے منہگائی سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی اور بتایا کہ منہگائی میں کمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم چاہتے ہیں معیشت میں بہتری کا براہ راست فائدہ عوام کو ہو۔کابینہ اجلاس کے دوران اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے 22 سالہ لڑکے اسامہ ستی واقعے پر بھی گفتگو کی گئی، کابینہ کو واقعے کی تفصیل اور اسامہ کے والدین کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کا اسامہ ستی کے معاملے سے متعلق کہنا تھا کہ ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں، پولیس میں اصلاحات لائیں گے اور اسامہ ستی واقعہ پر انصاف ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران مزید عالمی وبا کورونا وائرس ویکسین سے متعلق بھی بات کی گئی، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کورونا ویکسین کے حصول کے لیے ڈیوٹی چھوٹ کی منظوری دی گئی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کے دوران پریس کونسل آف پاکستان کے ارکان کی ازسر نو تقرری کی بھی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ اجلاس کے دوران مزید پاکستان ایکسپو سینٹرز کے چیئرمین، بورڈ آف ڈائریکٹر، فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...