کراچی (این این آئی)سوشل میڈیا کے اس دور میں شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر خواتین آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔اور حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، جب انہوں نے سال 2020 کے اختتامی دن پر ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ورچوئل تقریب کے لیے منفرد لباس پہنا۔لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 کی تقریب اس بار کورونا کی وجہ سے ورچوئل منعقد کی گئی تھی اور تقریب میں عائشہ عمر سمیت دیگر خواتین کے ریڈ کارپٹ انداز کو بھی دکھایا گیا تھا۔عائشہ عمر نے بعد ازاں اپنے لباس کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں مذکورہ لباس فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی دو نئی لڑکیوں نے تحفے کے طور پر دیا تھا۔عائشہ عمر نے مذکورہ لباس کے ساتھ مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سال 2020 کو ایک منفرد سال قرار دیا اور لکھا کہ اس میں بہت سارے لوگوں نے اپنے پیارے کھوئے اور کئی لوگ بیماری کی وجہ سے اپنے پیاروں سے دور رہے جب کہ کئی لوگوں کا روزگار ختم ہوا۔اداکارہ کی جانب سے مذکورہ ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد انہیں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ خواتین کو مختصر لباس پہننے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ پر الزام لگایا کہ وہ بولڈ لباس پہن کر خواتین کو ترغیب دے رہی ہیں کہ خواتین اپنا جسم دکھائیں اور اس عمل کو خواتین کی خودمختاری سے جوڑا جا رہا ہے۔مداح کے کمنٹ پر عائشہ عمر نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے الزام کو مسترد کیا اور لکھا کہ وہ خواتین کو مختصر لباس پہننے کی ترغیب نہیں دے رہیں اور نہ ہی وہ خواتین کو یہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...