نیویارک (این این آئی)16 سال قبل جنوری میں ہالی وڈ سپر اسٹار بریڈ پٹ اور جینیفر اینسٹن کی طلاق کی خبر نے مداحوں کو حیران اور غمگین کردیا تھا۔ جس کے بعد مداحوں نے اس کا ذمہ دار اداکارہ انجلینا جولی کو ٹھہرانا شروع کردیا تھا۔مداحوں کی جانب سے انجلینا جولی کی طرف انگلیاں اٹھائی گئیں کیونکہ علیحدگی کے کچھ ہی ہفتوں بعد بریڈ پٹ کو انجلینا جولی کے ساتھ سال 2005 میں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔جینیفر اینسٹن اپنی طلاق کا پوری طرح ذمہ دار انجلینا جولی کو نہیں سمجھتیں۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میری شادی شدہ زندگی میں دراڑیں انجلینا جولی کے آنے سے پہلے ہی آچکی تھیں۔جینیفر اینسٹن کا کہنا ہے کہ رشتے پیچیدہ ہوتے ہیں اور جب آپ ایک ساتھ کے بجائے الگ الگ آگے بڑھتے ہیں تو مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔دوسری جانب بریڈ پٹ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جینیفر اینسٹن بہت ہی محبت اور ہنسانے والی خاتون ہے جو میری دوست رہے گی۔ اس اہم رشتے کی مجھے بہت قدر ہے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...