عبد الرحمٰٰن کو ہماری مہمان نوازی پسند آئی، عدنان صدیقی

0
263

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کہتے ہیں کہ وہ اور ہمایوں سعید ارطغرل غازی کے عبدالرحمٰن کے مداح ہیں جبکہ عبدالرحمٰن اْن کا ایک اچھا دوست بھی ہے، ان کو ہماری مہمان نوازی پسند آئی۔گزشتہ روز ارطغرل غازی کے عبدالرحمٰن سمیت اس سیریز کے دیگر ممبران نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم عمران خان، شبلی فراز، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور عمران عباس سے ملاقات کی۔ان کی ملاقات کی تصویریں جہاں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں تو وہیں عدنان صدیقی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے تْرک اداکار جلال کے ہمراہ اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔