امرتسر(این این آئی) بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں سے متعلق سکھوں کے سب سے بڑے مذہبی مرکزشری اکال تخت صاحب کے جتھہ دار گیانی ہرپریت سنگھ نے کہا ہے احتجاج کا معاملہ مذہبی نہیں ہے اورنہ ہی یہ سکھ رسم ورواج کے خلاف ہے، یہ ایک قانونی معاملہ ہے جسے کسان رہنمائوں اور حکومت کو مل کر حل کرنا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شری اکال تخت صاحب کے جتھہ دار گیانی ہرپریت سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہزاروں کسان زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، یہ سکھ مذہب اوررسم ورواج سے جڑامسلہ نہیں ہے ۔ کسانوں میں صرف سکھ ہی نہیں دیگرمذاہب کے لوگ بھی شامل ہیں۔ شری اکال تخت اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا ہے۔ تاہم ہم یہ ضرورچاہتے ہیں کہ یہ معاملہ جلد حل ہوناچاہیے۔ احتجاج کرنیوالے کسانوں کوسہولتیں دی جائیں اوران کی بات سنی جائے۔ انہوں نے کسانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کہ امن اورشانتی بنائے رکھیں۔ پوری دنیا ان کے احتجاج کودیکھ رہی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کسان گزشتہ پانچ ماہ سے زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ بھارتی کسانوں نے اگست 2020 میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا تاہم 15 ستمبر کو اس میں تیزی آگئی۔ پنجاب، ہریانہ اورراجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں کسان تنظیموں نے احتجاج شروع کردیا۔ اس وقت 50 سے زائد کسان تنظیمیں احتجاج کررہی ہیں۔ کسانوں نے احتجاج کے دوران ریل روکو، دلی چلو اورریاستی بارڈربند کرنے جیسے اقدامات اٹھائے۔ احتجاج کے دوران اب تک 41 سے زائد کسانوں کی اموات ہوچکی ہیں جن میں 4 کسانوں نے خودکشی کی تھی۔ بھارت میں ہر سال سیکڑوں کسان معاشی بدحالی اورقرضوں سے تنگ آکر خودکشیاں کرتے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق 2019 میں 10ہزار 281 کسانوں نے خودکشیاں کی تھیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...