راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اگر راولپنڈی آنا چاہتے ہیں توچائے پانی پلائیں گے ۔ پیر کو میڈیا بریفنگ کے دور ان ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمن کے راولپنڈی آنے کے بیان کے حوالے سے سوال کیا تو اس کے جوا ب میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ مجھے راولپنڈی آنے میں اس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ہے ، اگر وہ آنا چاہتے ہیں تو انشا ء اللہ چائے پانی پلائیں گے اور دیکھ بھال کریں گے اس سے زیادہ میں کیا کہہ سکتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ فوج پر تنقید اور الزامات میں کوئی حقیقت ہو تو جواب دیں، ان چیزوں میں ملوث ہونا نہیں چاہتے، جو ہمار ا کام ہے وہ کریں گے۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ سیاسی معاملات پر تبصرے سے گریز کرتا ہوں لیکن یہ نہیں کہا کہ فوج مخالف بیانات سے تشویش نہیں، جوبھی بات چیت کی جارہی ہے، اس کے باجود اپنا کام کررہے ہیں، فوج کا مورال بلند ہے، جس نوعیت کیالزامات لگائے جارہے ہیں ان میں کوئی وزن نہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کی بات کی جاتی ہے، پاک فوج کو حکومت وقت نے الیکشن کرانے کا کہا، پاک فوج نے اپنی پوری ذمہ داری اوردیانتداری سے الیکشن کرائے، الیکشن پر کسی کو شک ہے یا مسئلہ ہے تو پاکستان کے ادارے کام کررہے ہیں، اس پر متعلقہ اداروں کو ہی فیصلہ کرنا ہے، ن کو ہی اپروچ کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...