وزیر اعظم آجکل اجلاس ،ملاقاتیں بند کمرو ں کے بجائے کھلے لان میں کیوں کررہے ہیں ؟

0
282

کراچی(این این آئی)وزیراعظم عمران خان بجلی کی بچت کے لیے موسم سرما کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام اہم اجلاس اور ملاقاتیں وزیراعظم ہاؤس کے کھلے سرسبز لان میں کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم صبح اور دوپہر کے اوقات میں نماز مغرب سے قبل تک ہونے والی زیادہ تر ملاقاتیں اور اجلاس بند کمروں کے بجائے وزیراعظم ہاؤس کے کھلے سرسبز لان میں کرتے ہیں۔وزیراعظم اپنی حکومتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ لازمی طور پر اپنی صحت کے لیے ورزش بھی کرتے ہیں اور معمول کے مطابق نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تسبیح پر قرآنی آیات اور درود شریف پڑھتے رہتے ہیں۔وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے بتایاکہ کھلے لان میں وزیراعظم کی زیادہ تر ہونے والی ملاقاتوں یا اجلاس کا مقصد قدرتی ماحول سے مستفید ہونا ہے، اس طرح دھوپ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد ہوتا ہے اور اس سے بجلی کی بچت بھی ہوتی ہے۔وزیراعظم کی اس طریقے کو گورنر سندھ اور دیگر اہم حکومتی وزراء نے بھی اپنا لیا ہے اور تمام اہم ملاقاتیں اور اجلاس کھلے سرسبز لان میں کیے جاتے ہیں۔ایک اہم پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اس وقت تمام توجہ عوامی مسائل کے حل، معاشی استحکام اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے میں مرکوز ہے۔