دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی اصلاح کا بیڑہ اٹھانا ہوگا’عارف لوہار

0
233

لاہور( این این آئی)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ ہمیں دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی اصلاح کا بیڑہ اٹھانا ہوگا،عام طو رپرہم دوسروںمیں خامیاں اور ان کی برائیاں تلاش کرتے ہیں اوراپنے گریبان میں جھانکنا بھول جاتے ہیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر پاکستان میں مثبت رجحانات کو فروغ دینا ہے تو ہمیں انفرادی طور پر بھی اپنی ذمہ داریاںنبھاناہوں گی ،ہرکوئی اپنی ذمہ داری پوری کرے دیکھیں یہی مشق اجتماعی شکل کرجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں میں خامیاں تلاش کرنا آسان کام ہے لیکن کسی کو اپنی خامی بتانابہت مشکل ہے ۔ اگر آپ کسی کی اصلاح کی غرض سے تصحیح کریں تویہ بھی نیکی ہے لیکن اگر اس میں دوسرے شخص کو نیچا دکھانا اور بغض اورحسد کا عنصر ہو تو اس کی تعریف نہیں کی جا سکتی ۔ عارف لوہارنے کہا کہ ہمیں معاشرے میں پیارمحبت کا کردار ادا کرنے والا بننا ہوگا۔