معاشرے کومنشیات سے پاک کرنے کیلئے اے این ایف بہترین اقدامات کر رہی ہے’افتخار ٹھاکر

0
287

لاہور( این این آئی)نامورکامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ معاشرے کومنشیات سے پاک کرنے کیلئے اینٹی نار کوٹکس فورس بہترین اقدامات کر رہی ہے،حکومت کو چاہیے کہ بچوںکو مثبت سر گرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے کھیلوں کو فروغ دے ۔منشیات کے خلاف واک میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکرنے کہا کہ ہمارے معاشرے میںمنشیات کی لعنت نے بڑی تعدادمیں نوجوانوںکوتباہ کر کے بے شمارخاندانوںکو اجاڑ کر رکھ دیا ہے ۔منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اے این ایف اپنی بھر پور کارروائیاں کر رہی ہیں لیکن اس سلسلہ میں مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اس لعنت کی جانب راغب ہونے سے بچانے کے لئے دین کی تعلیم دی جائے اور اس کے ساتھ صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے وسیع پیمانے پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہونا چاہیے ۔