اسلام آباد (این این آئی) حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ کریم خلیلی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں مل کر داعش اور امن دشمن سپائیلرز کو ناکام بنا سکتے ہیں، پاکستان افغانستان میں قیام امن کے کیے تمام تر کوششیں کر رہا ہے، قیام امن کے بعد پاکستان اور وسطی ایشیاء میں افغانستان سے گزرنے والی پائپ لائن، کاسا 1000اور دیگر ترقیاتی منصوبے بہتر ہو جائیں گے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ استاد کریم خلیلی نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کا دورہ کیا ۔عوامی مکالمے سے خطاب میں استاد محمد کریم خلیلی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی برادرانہ اور قریبی تعلقات ہیں ،پاکستانی قیادت کے مثبت و تعمیری کردار کو سراہتا ہوں ،پاکستان افغانستان میں قیام امن کے کیے تمام تر کوششیں کر رہا ہے، پاکستان اور افغانستان دونوں مل کر داعش اور امن دشمن سپائیلرز کو ناکام بنا سکتے ہیں ۔استاد کریم خلیلی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن عمل کو موجودہ مرحلے تک پہنچانے میں بہت مدد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کے بعد پاکستان اور وسطی ایشیاء میں افغانستان سے گزرنے والی پائپ لائن، کاسا 1000اور دیگر ترقیاتی منصوبے بہتر ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان مل کر داعش اور امن دشمن سپائیلرز کو ناکام بنا سکتے ہیں ۔استاد کریم خلیلی نے کہا کہ افغانستان میں اب قیام امن ایک سنجیدہ موضوع ہے چاہتے ہیں ،ایسا امن آئے جو کسی ہمسائے کیلئے پریشانی کا باعث نہ ہو ،افغانستان میں قومی سطح پر امن کی شدید خواہش موجود ہے ،قیام امن کے حوالے سے متودد چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے اس وقت مذاکرات کے نتائج پر بات کرنا قبل از وقت ہو گا ،حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ نے کہا کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ ہونے کی صورت میں داعش اور اس جیسے خطروں کے مقابلے میں مدد ملے گی، خطے کے تمام ممالک سے افغان امن کے قیام میں ساتھ کی توقع رکھتے ہیں ،افغان ہزارہ قوم بھی شدت سے امن کی طالب ہے خطے کے تمام بالخصوص ہمسایہ. ممالک سے افغانستان میں قیام امن کے لیے حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...