اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کو عالمی سطح پر امن کے فروغ کی کوششوں کے عوض انہیں پاکستان کے اعلی سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نواز دیا۔ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو 13 جنوری کو ایوان صدر میں ہونے والی خصوصی تقریب میں ترک سفارتخانے کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ شریک ہوئے۔ترک وزیر خارجہ کو پاکستان کے اعلی ترین سول ایوارڈز میں سے ایک دیے جانے کی تقریب میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلی حکومتی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران صدر مملکت نے ترک وزیر خارجہ کی عالمی امن کے فروغ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کے دوسرے اعلی سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا۔حکومت پاکستان کی جانب سے اعلی سول ایوارڈ دیے جانے پر تک وزیر خارجہ نے صدر مملکت سمیت حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ایوارڈ تقریب سے قبل پاکستان اور ترکی کے درمیان کاروبار اور ثقافتی تعاون بڑھانے سے متعلق مذاکرات بھی ہوئے اور بعد ازاں دونوں ممالک نے معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔ایوان صدر میں ہونے والے مذاکرات میں صدر مملکت نے بھی شرکت کی اور اجلاس کے دوران عارف علوی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر ترک حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔مذاکرات کے دوران صدر مملکت نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے دوران تجارتی معاہدوں کے تحت پاکستان میں ترکی کی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔صدر مملکت نے ترک حکومت اور عوام کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے پر بھی ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا جب کہ میولود چاوش اولو نے بھی حکومت پاکستان اور صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے مذاکرات کے دوران یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت ہمیشہ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر حکومت پاکستان کے فیصلوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ترک وزیر خارجہ نے مذاکرات کے دوران آرمینیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران آذربائیجان کی حمایت پر بھی حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔میولود چاوش اولو نے مذاکرات کے دوران بتایا کہ ترک حکومت پاکستان کے ساتھ تجارت و ثقافت سمیت دیگر شعبہ جات میں تعاون کو مزید بڑھانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...