حورما ہاویراٹک ٹاک پر10 ملین فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار

0
278

کراچی (این این آئی)حور ماہاویرا پاکستانی لڑکیوں کی فہرست میں ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔ٹک ٹاک ماڈل حور ماہاویرا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔حور ماہاویرا نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ڈھول بجاتی نظر آرہی ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے 10 ملین ٹک ٹاک فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔حور ماہاویرا کے ٹک ٹا ک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔