جگت کیساتھ خوبصورت سٹائل ببو برال کو دوسرے کامیڈینز سے ممتاز کرتاتھا’عمران شوکی

0
457

لاہور( این این آئی) نامور کامیڈین اداکار عمران شوکی نے کہا ہے کہ ببوبرال جیسے فنکارصدیوںمیں پیدا ہوتے ہیں،ببوب برال میرے پسندیدہ فنکارتھے اوران کے ساتھ گزراہوا وقت آج بھی یاد آتاہے ۔ ایک انٹرویو میں عمران شوکی نے کہا کہ ببو برال جگت کرنے کے ساتھ ایک خوبصورت سٹائل دیتے تھے اور یہی منفرد چیز انہیں دوسروں کامیڈینز سے ممتاز کرتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ببوبرال بہت محبت اورشفقت کرنے والے انسان تھے اور آج بھی ماضی کی باتیں ہوتی ہیں تو ببو برال کا ذکرضرور ہوتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کامیڈی فن آسان نہیں بلکہ مختلف مزاج کے لوگوں کو اپنی بات سے ہنسانا بڑی بات ہے ۔