یورپی یونین میں 92 ملین سے زائد افراد غربت کا شکار ہیں، اقوام متحدہ

0
316

برسلز (این این آئی)یورپی یونین میں 92 ملین سے زائد افراد غربت کا شکار ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کی جانب سے سے یورپین دارالحکومت برسلز میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انتہائی غربت و ہیومن رائٹس اولیوئیر ڈی سخوتر نے برسلز پریس کلب میں ایک آن لائن پریس کانفرنس میں جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق یورپین یونین میں ہر 5 میں سے ایک شخص یا مجموعی آبادی کا 21.1 فیصد 2019 میں غریب ہونے اور اس کے نتیجے میں سماجی اخراج کے خطرے کا سامنا کر رہا تھا۔ ان اعداد و شمار کے حساب سے یہ تعداد 92.4 ملین افراد بنتی ہے۔ اس میں 19.4 ملین بچے اور 20.4 ملین مزدور بھی شامل ہیں۔ مسٹر اولیوئیر نے اقوام متحدہ کی جانب سے یہ رپورٹ مختلف ای یو انسٹیٹیوشنز کے اپنے آفیشل دورے کے اختتام پر پیش کی۔