لاہور( این این آئی) شوبز شخصیات نے کہا ہے کہ نہتے کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں ،کشمیریوں کو اپنے پیدائشی حق آزادی کے حصول کے مطالبے پر ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس پر عالمی برادی کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔ سینئر اداکارقوی خان،شان،معمر رانا،افضل خان ،سید نور،نعمان اعجاز، افتخار ٹھاکر،نسیم وکی ، احسن خان ، ثنا،ریشم،مدیحہ شاہ،سائرہ نسیم، شبنم مجید نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت گزشتہ 7عشروں سے کشمیریوں کے حقوق پامال کر رہا ہے بھارت نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ،بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کی آواز کو کبھی دبا نہیں سکتے وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھارتی مظالم کے چنگل سے نکلیں گے اور کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔ شوبزشخصیات نے کہا کہ کشمیری بہن بھائی ایک لمحے کے لئے بھی ہمارے دلوں سے دور نہیں ، ہمارا ان کے ساتھ جسم اور روح کا رشتہ ہے ۔
مقبول خبریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے...
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد(این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔
اپنے...
مسجد نبوی ۖکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا...
مدینہ منورہ(این این آئی)المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی صدارت عمومی کی طرف سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسلسل...
بھوک اور فاقوں کا شکار فلسطینی بے ہوش ہو کر گلیوں میں گر رہے...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ا یجنسی ا نروا نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک تباہی کی سطح کو چھو...
چین کا پاکستان کو بھارتی اہداف کی معلومات دینے کا دعویٰ
نئی دہلی (این این آئی )بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے کہا ہے کہ چین نے گذشتہ ماہ مئی میں...