لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ وقت کسی بھی انسان کا انتظار نہیں کرتا اور اپنی رفتار سے گزر جاتا ہے ، وقت کی قدر کرنے والے لوگوں نے ہمیشہ کامیابیاں سمیٹی ہیں اور جو غفلت میں پڑے رہتے ہیں انہیں پچھتانا پڑتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے اپنی زندگی کو ڈسپلن اور مرتب کردہ شیڈول کے مطابق گزارا ہے اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تربیت دیتی ہوں ۔ میر ے خیال میں جو لوگ اپنی زندگی کو ڈسپلن اور شیڈول کے مطابق گزارتے ہیں وہ اپنی زندگی کا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں اور جن کا سونے جاگنے اور دیگر امور نمٹانے کا کوئی شیڈول نہیں ہوتا انہیں زندگی میں بے پناہ مشکلات اور پچھتاوے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ آج بھی شوبز میں ہوں اور بھرپو رکام کر رہی ہوں ۔ میرے ذاتی خیال میں کسی بھی اداکار کو اپنی شخصیت کے مطابق ہی کردار نبھانا چاہیے ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...