کشمیر کو متنازع خطہ سمجھتے ہیں، پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکی محکمہ خارجہ

0
360

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔امریکا اسے دونوں ممالک کے درمیان متنازع خطہ سمجھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ وائٹ ہائوس نے بھی مقبوضہ وادی کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ا ور امریکہ ابھی بھی جموں و کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع خطہ سمجھتا ہے۔نیڈ پرائس وہ بائیڈن انتظامیہ کی جنوبی اور وسط ایشیائی ممالک کے متعلق پالیسیوں پر بات کر رہے تھے۔