نئی دہلی(این این آئی)کسانوں کا احتجاج جاری ہے، کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے متنازع قوانین نے کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے دکانداروں کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی۔ سن لیں، یہ کسانوں کی نہیں پورے ملک کی تحریک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مودی سرکار کا ہر وار ناکام، کسان مضبوطی کے ساتھ احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ متنازع زرعی قوانین کے معاملے پر بھارتی پارلیمان میں شور شرابہ، لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ آپ لکھ کر لے لیں، کسان ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، آپ نے ملک کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے۔ ان قوانین کی وجہ سے ہندوستانیوں کو بھوک سے مرنا پڑے گا۔کانگریس ارکان نے احتجاج میں جان دینے والے کسانوں کے لیے کھڑے ہو کر خاموشی اختیار کی جبکہ بی جے پی ارکان شور مچاتے رہے۔بھارت میں ٹویٹرعہدیداروں کی گرفتاریاں اور انہیں دھمکیاں جاری ہے۔دھرنوں میں شریک افراد کے گھروالوں کی پکڑ دھکڑ بھی کی جا رہی ہے، کسانوں نے بھی حفاظتی اقدامات کرلیے ہیں، سنگھو بارڈر پر 600 کاشتکاروں نے پوزیشن سنبھال لی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...