واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے حوثی رہ نماں پر عائد پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن حوثیوں کے زیر تسلط علاقوں میں یمنی عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا تاہم حوثی ملیشیا کی لیڈر شپ پر عاید کردہ پابندیاں برقرار رہیں گی۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے نتیجے میں یمن بدترین انسانی تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی انتظامیہ حوثی حملوں سے دفاع کے لیے اپنے اتحادی سعودی عرب کی دفاعی میدان میں مدد جاری رکھے گی۔بیان میں کہا گیا کہ اگرحوثی باغی دہشت گردی کی فہرست سینکالنے جانے کے بعد بھی عسکری کارروائیاں جاری رکھتے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ہمارا مقصد اقوام متحدہ کے مندوب ، مارٹن گریفھتس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے یمن میں امن عمل کی حمایت کرنا ہے۔ایک دوسرے بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ بیت المقدس فریقین کے درمیان مذاکرات کے آخری مراحل میں شامل ہوگا۔ یروشلم کے مستقبل کا فیصلہ فریقین کو خود کرنا ہوگا۔ امریکا اس حوالے سے اسرائیل اور فلسطینیوں پر زور دیتا ہے کہ وہ یک طرفہ اقدامات سے گریز کریں۔
مقبول خبریں
مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے’ مریم نواز شریف
لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ورلڈ مارکیٹنگ ڈے...
گیس سیکٹر کا 3 ہزار ارب گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ آئی ایم...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے گیس کے شعبے کا 3 ہزار ارب کے قریب گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ آئی ایم ایف کے...
میری پرفارمنس اچھی ہے جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا، شاہین...
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی چیمپئین لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ میں بار بار...
پہلا ٹی ٹونٹی ‘پاکستان اور بنگلہ دیش (کل) قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹکرائیں گے
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ...
ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی کی تین ارب ڈالر کی گرانٹس پیشہ ورانہ اداروں کو...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسی اور انجینئرنگ ریسرچ گرانٹس سے تین ارب...