واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے خلاف حکمت عملی پر نظرثانی کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پینٹاگون کا دورہ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے خلاف حکمت عملی پر نظرثانی کے لیے پینٹاگون نے ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے، مجھے آج ٹاسک فورس سے متعلق بریف کیا گیا جب کہ وزیر دفاع آسٹن اس حوالے سے تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں امن اور اپنے مفادات کی خاطر عالمی سطح پر چین کی جانب سے آنے والے دنوں میں مزید نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس ملٹری اور سول قیادت پر مشتمل ہوگی جو آئندہ مہینوں میں اہم معاملات پر وزیر دفاع کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ٹاسک فورس کو نہ صرف حکومت کی تمام توجہ بلکہ کانگریس سمیت دیگر اتحادیوں کا تعاون بھی حاصل ہوگا، اسی طرح ہم چین کے خلاف چیلنجز سے نمٹ سکیں گے اور امریکی عوام کی جیت کو مستقبل میں یقینی بنائیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...