اچھا اور معیاری لباس انسان کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے’مائرہ خان

0
638

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ وماڈل مائرہ خان نے کہا ہے کہ حالیہ چند سالوں میں پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے جس کی وجہ نئے رجحانات کا متعارف کرایا جانا ہے ، اچھا اور معیاری لباس انسان کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے ، میں خود بھی ملبوسات کے ڈیزائن اور رنگوں کے چنائو میں بڑی محتاط ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں مائرہ خان نے کہا کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے پوری دنیا میں بہت جلد منفرد مقام حاصل کیا ہے اور بہت سے برانڈز کی بیرون ممالک پہچان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیشن انڈسٹری کی ترقی سے خواتین کے پاس زیادہ چوائس ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل خواتین کو اس کیلئے بڑی مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ مائرہ خان نے کہا کہ میں موقع کی مناسبت سے لباس پہننے کی قائل ہوں ، ملبوسات کے ڈیزائن اور رنگوں کے چنائو کے حوالے سے بہت محتاط ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ ایسے ملبوسات زیب تن کروں جو میری شخصیت کو مزید خوبصورت بنا دیں۔