کراچی(این این آئی) ڈراموں و فلموں کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست سالم کریم سے رشتے پر خاموشی توڑ دی۔ماہرہ خان نے حال ہی میں واسع چوہدری کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اْن سے سوال کیا کہ حسن شہریار کے شو میں ہی آپ نے سالم کریم سے رشتے سے متعلق بات کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔میزبان کے سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سچ کہیں تو میں نے حسن کے شو میں یہ بات کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا حتٰی کہ میں نے کسی بھی شو میں اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنا نہیں چاہتی۔ انہیں میں نے کہا بھی تھا کہ میں اس موضوع پر بات نہیں کروں گی۔ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ میرے متعلق شہریار کو کافی باتوں کا علم ہے اور انہیں وہ بات بھی پتا تھی، اسی لیے جب بات سے بات نکلی تو اْن کی زبان سے نام بھی پھسل گیا اور سب کچھ بتا دیا۔ لیکن میں نے اْن کی بات کی تردید نہیں کی اس لیے کہ میں اْن لوگوں میں سے نہیں ہوں جو سچ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔واضح رہے کہ سالم کریم، ماہرہ خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی ماہرہ خان ثمینہ پیرزادہ کے شو میں ان سے محبت کا اظہار کر چکی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...