کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ کچھ کرنے سے متعلق فیصلہ لینے میں بہت ہی سست ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سچ بتائوں تو میں ہمیشہ کیمرے کے پیچھے ہی کام کرنا چاہتی تھی بطور ڈائیریکٹر یا پروڈیوسر۔ میری ساتھی پروڈیوسر نے مجھے حوصلہ دیا۔ پہلے چھوٹے پروجیکٹس پر کام کرنا چاہتی ہوں۔ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘بارہواں کھلاڑی’ میں خود کو کاسٹ نہ کرنے سے متعلق بتایا کہ اس فلم میں ایسا رول نہیں جو مجھے سوٹ کرے۔ اگر میری عمر کم ہوتی تو میں اس میں کام کرتی۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلم دوستی، رشتے، اتحاد، کامیابی، ناکامی، پیار محبت اور ہمت کے بارے میں ہے۔کچھ دن قبل ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر جاری کیا تھا جس میں اداکار دانیال ظفر اور شاہ ویر جعفری بیٹھے نظر آرہے تھے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...