لاہور( این این آئی ) مسلم لیگ (ض )کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کاپلیٹ لیٹس کائونٹ ہی این آر او تھا، نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خود بھی رابطے میں تھے، پی ڈی ایم کی کچھ جماعتوں کا این آر او ہوچکا اورلانگ مارچ سے پہلے ہی پی ڈی ایم تتر بتر ہوجائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کائونٹ ہی این آر او تھا ۔اس سوال کہ نواز شریف کو این آر او کس نے دیا کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لازمی بات ہے کہ ان کی اسٹیبلشمنٹ سے بات ہو گی اور بعد میں خان صاحب بھی اس کا حصہ بن گئے ۔ عمران خان کے ہسپتال کے ڈاکٹرجو اس وقت صحت کے امور کے مشیر ہیں انہوں نے کہا کہ پلیٹ لیٹس گر رہے ہیں ۔ نواز شریف کے خون کے نمونے کی رپورٹ اور جو کاغذد یا گیا اس میں فرق تھا اور میں سو فیصد یقینی سے یہ بات کہہ رہا ہوں ، اعجاز الحق نے دعوی کیا کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خود بھی رابطے میں تھے، جیل اور ہسپتال کے اندر پیغامات آتے جاتے رہے۔ 80 کی دہائی میں نواز شریف لاڈلے جبکہ 90 میں تو بہت ہی لاڈلے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کچھ جماعتوں کا این آر او ہوچکا اور لانگ مارچ سے پہلے ہی پی ڈی ایم تتر بتر ہوجائے گی۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...