لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ ذاتی معاملات وکیل دیکھ رہا ہے، میری تمام تر توجہ کھیل پر ہے ،میری سلیکشن پر اختلافات کی باتیں ہو رہی ہے، ناموں پر بحث ہوتی ہے جو ہونی چاہیے،زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہے نئے کھلاڑیوں کیلئے بہت اچھا موقع ہے، کپتانی کرتے ہوئے بہت سیکھا اور آگے بھی سیکھوں گا،شرجیل خان کی فٹنس اچھی نہیں ،فارم اچھی ہے،جنوبی افریقا میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔دورہ جنوبی افریقا سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ بڑا اہم ہے، کیمپ شروع ہو رہا ہے، جیت کے تسلسل کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔ سیشن کورٹ کے ہراسانی و بلیک میلنگ کیس میں ایف آئی اے کو اْن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وکلاء معاملے کو دیکھ رہے ہیں، میرا فوکس کھیل پر ہے۔کرکٹرز بابر اعظم نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں آگے بڑھ کر خود فیصلے نہیں کرتا، میری سلیکشن پر اختلافات کی باتیں ہو رہی ہے، ناموں پر بحث ہوتی ہے جو ہونی چاہیے۔بابراعظم نے کہا کہ ون ڈے میچز ہمارے لیے اہم ہیں، کیمپ میں بھی انٹرا اسکواڈ میچز رکھے ہیں، زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہے نئے کھلاڑیوں کے لیے بہت اچھا موقع ہے، کپتانی کرتے ہوئے بہت سیکھا اور آگے بھی سیکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ میری سلیکشن پر اختلافات کی باتیں ہورہی ہے، ناموں پر بحث ہو تی ہے جو ہونی چاہیے، صحت مندانہ بحث ہوتی ہے میں اب بھی کہوں گا کہ میٹنگ کی باتیں باہر نہیں آنی چاہیے۔کپتان نے کہا کہ شرجیل خان کی فٹنس اچھی نہیں لیکن فارم اچھی ہے، میں فیصلے کرکٹ ٹیم کے لیے لیتا ہوں، انفرادی طور پر کسی کے لیے فیصلے نہیں کرتا، یہ تاثر غلط ہے کہ میں آگے بڑھ کر خود فیصلے نہیں کرتا۔کرکٹر بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقا میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو ہرایا ہوا ہے لیکن آسان نہیں لیں گے۔
مقبول خبریں
مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے’ مریم نواز شریف
لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ورلڈ مارکیٹنگ ڈے...
گیس سیکٹر کا 3 ہزار ارب گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ آئی ایم...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے گیس کے شعبے کا 3 ہزار ارب کے قریب گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ آئی ایم ایف کے...
میری پرفارمنس اچھی ہے جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا، شاہین...
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی چیمپئین لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ میں بار بار...
پہلا ٹی ٹونٹی ‘پاکستان اور بنگلہ دیش (کل) قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹکرائیں گے
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ...
ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی کی تین ارب ڈالر کی گرانٹس پیشہ ورانہ اداروں کو...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسی اور انجینئرنگ ریسرچ گرانٹس سے تین ارب...