وزیرِ اعظم کا امریکا کو افغانستان میں کارروائی کیلئے اڈے دینے سے صاف انکار کردیا

0
184

اسلام آباد (این این آئی) وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا۔امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں ایکشن کیلئے پاکستانی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ممکن ہی نہیں کہ ہم امریکا کو افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستان میں اڈے دیں۔