لاہور (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی افضل خان المعروف ریمبو اور صاحبہ اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کے باعث بہت سی شوبز جوڑیوں کیلئے متاثرکْن شخصیت ہیں۔صاحبہ نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اپنے نکاح، بارات اور ولیمے کے عروسی جوڑے مداحوں کو دکھائے اور اپنے اس بڑے دن کے حوالے سے یادیں مداحوں کو بتائیں۔صاحبہ نے بتایا کہ نکاح کے بعد بہت تیز بارش بھی ہوئی تھی، اور ان کا نکاح داتا دربار میں ہوا تھا۔جوڑے دکھاتے دکھاتے ریمبو صاحبہ سے کہتے ہیں کہ آپ اتنی اچھی ہیں کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں ایک اور شادی کرلوں۔ریمبو اہلیہ کے سامنے اس خواہش کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ ‘میری خواہش ہے کہ میں اپنی دوسری اہلیہ کو بھی یہی آپ کی بارات کا جوڑا پہناؤں۔صاحبہ کہتی ہیں کہ ‘آپ میرا جوڑا دیکھ کر یہ سوچ رہے ہیں کہ اس جوڑے کی چمک دمک ختم نہیں ہوئی تو کیوں نہ ایک اور شادی کرلی جائے ۔ریمبو صاحبہ سے دوسری شادی کے حوالے سے سوال کرتی ہیں کہ اگر میں آپ کو دوسری شادی کی اجازت دے دوں تو آپ کیا کرلیں گے؟ریمبو اس مذاق میں کیے گئے سوال میں سنجیدگی سے جواب دیتے ہیں کہ ‘نہیں میں نہیں کرونگا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...