کورونا کی ڈیلٹا’ قسم کا اثر سامنے آرہا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

0
189

اسلام آباد(این این آئی): معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ کورونا کی ڈیلٹا’ قسم کا اثر سامنے آرہا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے،ملک میں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، احتیاط لازمی ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائیگا۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، احتیاط لازمی ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائیگا۔معاون خصوصی صحت نے کہا کہ احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، کورونا ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں گے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے، سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، اور عید کی چھٹیوں میں سیاحت وہی کر سکے گا جو ویکسین لگوا چکا ہوگا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں، 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں چند روز میں آنے والی ہیں، عوام ویکیسن لگوائیں، اسی کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم ڈیلٹا وائرس (انڈین ویرینٹ) کا اثر سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے تناظر میں کہا کہ ڈیلٹا سمیت دیگر قسم کے وائرس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے فوج سمیت مقامی انتظامیہ کی مدد حاصل کی جائے گی، خصوصاً سیاحتی مقامات جانے والوں کے لیے کورونا سے متعلق پابندی کا سامنا ہوگا