اسلام آباد (این این آئی)او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں، اس موقع پر او آی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے دورے کی اہمیت انتہائی اہم ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، بھارت نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا کا مقبوضہ کشمیر میں داخلہ بند کر رکھا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنا ہے ، کشمیروں کی پاکستان سے وابستگی لازوال ہے ، پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حقوق کی آواز دنیا کے تمام فورمز پر بلند کی ہے ، مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق کوششوں میں او آ ی سی کا کردار انتہائی اہم ہے، اسلامی ممالک متحد ہو کر فلسطین اور کشمیر سمیت مسلم امہ کو درپیش دیگر چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے وفاقی وزیر کو کمیشن کے مینڈیٹ سے متعلق آگاہ کیا۔کمیشن نے کہاکہ اس سے قبل 2017 میں بھی وفد خطے کا دورہ کر کے اپنی رپورٹ پیش کر چکا ہے ، بھارت نے اسلامی ممالک تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر داخلے کی اجازت نہ دی ۔ وفد نے کہاکہ جموں و کشمیر کے تازہ ترین حالات کا جائزہ لینے کے لیے انسانی حقوق کمیشن کا وفد دورہ کر رہا ہے ۔انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ،کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے سے متعلق بھارتی اقدامات کا بھی نوٹس لیا ۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...